کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ویمن جیل میں قید 139 افغان خواتین کے 189 بچے ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ شیبا شاہ کے مطابق 56 افغان خواتین فارن ایکٹ میں سزا یافتہ ہیں۔ 83 کے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ خواتین کے 189 بچے جیل میں ساتھ رہنے پر مجبور ہیں۔ بچوں کی بڑی تعداد کی عمر 9 سال سے بھی کم ہے۔ افغان سفارتخانے نے بھی قیدی خواتین اور بچوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے بیان میں کہا ہے کہ مختلف شہروں بالخصوص سندھ میں افغان مسافر اور مہاجرین جیلوں میں قید ہیں۔
کراچی ویمن جیل