پشاور کے 3 بڑے ہسپتالوں میں رواں  ماہ نمونیا سے 175 بچے جاں بحق 


 پشاور (این این آئی)پشاور کے 3 بڑے ہسپتالوں میں رواں ماہ نمونیا سے 175 بچے جاں بحق ہوئے۔ترجمان کے مطابق سب سیزیادہ بچوں کی اموات خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ہوئیں جہاں نمونیا میں مبتلا 447 بچوں کو لایا گیا تھا جس میں سے سردی اور نمونیا سے 153 بچوں کی اموات ہوئیں۔ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ ہسپتال میں نمونیا سے 10 بچوں کا انتقال ہوا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق اسپتال میں نمونیا سے متاثرہ 300 بچوں کو لایا گیا جن میں سے  12 بچوں کی اموات ہوئیں۔
نمونیا بچے جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...