جناح ہسپتال انتظامیہ سے دلبرداشتہ مریض کی وارڈ سے چھلانگ،  جاں بحق 


لاہور؍ حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) جناح ہسپتال میں 40سالہ مریض نے مبینہ طور پر بیماری  اور ہسپتال انتظامیہ سے دلبرداشتہ ہو کر چوتھی منزل سے  کود کر خودکشی کر لی ہے۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل یونٹ 2 میں زیر علاج، سلمان  گزشتہ روز ہسپتال کی چوتھی منزل سے نیچے کود  گیا، اہلخانہ کے مطابق سلمان نے بیماری اور ہسپتال انتظامیہ کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے بیماری سے اور علاج نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔ حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کے رہائشی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یونس نامی نوجوان کا مبینہ طور پر گھر میں جھگڑا ہوا، جس پر اس نے دلربداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
خودکشی 

ای پیپر دی نیشن