لاہور میں رواں سال 2 ہزار 295 احتجاج، جلسے، جلوس، دھرنے ہوئے 

Dec 30, 2022


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں رواں سال 2 ہزار 295 احتجاج، جلسے، جلوس اور دھرنے دئیے گئے۔ لاہور پریس کلب کے باہر 584 بار احتجاج  ہوا، مال روڈ کو 136 مرتبہ بند کر کے  مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ 2022ء میں  شہر کی سڑکوں پر 496 ریلیاں، 51 کنونشن ، 183 دھرنے اور 173 جلسے منعقد ہوئے، 2022ء میں سب سے زیادہ عرصہ احتجاج و دھرنا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی کی طرف سے سیکرٹریٹ چوک  38 روز تک  بند رہا۔  سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسدکا کہنا ہے کہ احتجاج آئینی حق ہے، مگر دوسروں کے لئے راستہ بند کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ جلسوں، ریلیوں اور احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار ہو جاتا ہے۔ سی ٹی او لاہور کامزید کہنا تھا کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گزشتہ تین روز سے مال روڈ، کینال روڈ پر احتجاج و دھرنا جاری ہے۔ جس سے مال روڈ،  جیل روڈ، کینال روڈ، علامہ اقبال روڈ سمیت دیگر ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
جلسے، احتجاج

مزیدخبریں