کمبوڈیا میں ہوٹل میں آتشزدگی،10افراد ہلاک،30زخمی


نوم پنھ(این این آئی)جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع کیسینو ہوٹل میں آگ گزشتہ رات لگی۔کمبوڈین پولیس کے مطابق ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ۔واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔
کمبوڈیا آتشزدگی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...