جوہری مذاکرات کی کھڑکی کھلی، مگر ہمیشہ کیلئے نہیں، ایران


تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کی کھڑکی اب بھی کھلی ہے لیکن یہ ہمیشہ کے لیے کھلی نہیں رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سلطنت عمان کے دورے کے دوران یہ بھی کہا کہ اگر مغربی ممالک اپنی مداخلتیں جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ہم کسی اور راستے پر چل پڑیں گے۔تعطل کے شکار ایٹمی مذاکرات میں عمان کی ثالثی کے امکان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ عمانی حکام نے فریقین کے درمیان نظریات کے تبادلے میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ

ای پیپر دی نیشن