نئی دلی (اے پی پی) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلمانوں کی ممتاز سیاسی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے لیڈروں کی رہائش گاہوں سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا سلسلہ بدھ کی شب شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ این آئی اے سمیت متعدد بھارتی تحقیقاتی اداروں نے پی ایف آئی کے سرکردہ لیڈروں سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ ان چھاپوں کا مقصد مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا، پی ایف آئی کو کمزور کرنا اور مسلمانوں کو بھارت میں ہندوتوا نظریے کی پیروی کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ واضح ر ہے کہ ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان مکمل طور پر آر ایس ایس-بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے حامی ہیں۔
کیرالہ: مسلمان رہنماؤں کے گھروں پربدنام زمانہ بھارتی ادارے کے چھاپے
Dec 30, 2022