نیویارک(این این آئی)دنیا کے گرم ترین ممالک میں سے ایک کویت میں ژالہ باری ہوئی جس نے شہریوں میں خوشیاں بکھیر دیں۔ دارالحکومت کویت سٹی میں ژالہ باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں سوشل میڈیا پر موسم سرما کی ژالہ باری کی تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں جہاں غیر معمولی موسمی تبدیلی پر شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔ دارالحکومت کویت سٹی میں ژالہ باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔کویت کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 15 برسوں میں سردیوں کے موسم میں اتنے زیادہ اولے نہیں دیکھے۔
کویت ژالہ باری
گرم ترین ملک کویت میں ژالہ باری درجہ حرات نقطہ انجماد سے گرگیا
Dec 30, 2022