لاہور بار کے انتخابات 14جنوری کو ہونگے، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

Dec 30, 2022


لاہور (خبرنگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14  جنوری کو ہوں گے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ نے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ دس نشستوں پر 28 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ صدارتی نشست پر تین امیدواران رانا انتظار حسین، رانا محمد نعیم اور منیر حسین بھٹی مدمقابل ہیں۔ فرخ احمد خان نائب صدر کینٹ اور ملک ممتاز اعوان بلا مقابلہ آڈیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ نائب صدر کی نشست پر سات امیدواران آصف امین گورایہ، الیاس حبیب، سجاد بٹ، سید عرفان شاہ، میاں شرجیل، نثار اکبر بھٹی اور ندیم انجم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ نائب صدر ماڈل ٹائون سیٹ پر کنول آصف خان اور ہادی حسین بھٹی  مد مقابل ہیں، سیکرٹری کی نشست پر چھ امیدواران رانا نعیم طاہر، حارث سوہل، حسن جاوید ملک، عمر وقاص وڑائچ، ملک کفیل کھوکھر اور مہر احسن کے مابین مقابلہ ہوگا، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چار امیدواران چوہدری عدنان الیاس، عاطف کمال بھٹی، ماریہ جبین اور وسیم احمد ملک جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواران زبیر گجر، صہیب فرمان بھٹی اور طاہرہ شاہین ڈھلوں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواران اے ڈی چوہدری، فوزیہ چوہان اور محمد فریاد چوہدری کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

مزیدخبریں