اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)ملک کے مختلف شہروں بالخصوص وفاقی دارلحکومت اور گردونواح میں انسولین اور ڈائیلیسز میں استعمال ہونیوالی دوا کی قلت اور مہنگے داموں بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے وفاقی وزارت قومی صحت کیجانب سے سب اچھا کی رپورٹ،عوام لناس نے وزیراعظم پاکستان میاں شہبا زشریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا ہے کہ انسولین کی وائلز کی قلت سے آگاہ ہیں جنوری میں دستیاب ہو جائیگی جبکہ ادویات کی دستیابی اور ان سے متعلق معلومات کیلئے عوام ڈریپ کے ٹال فری نمبر 0800-03727پر صبح آٹھ بجے سے چار بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت قومی صحت اور اسکے ماتحت اداروں کی ناقص عملی عوام لناس کیلئے پریشانی کا باعث ہیں ملک کے مختلف شہروں بالخصوص اسلام آباد میںانسولین وائلز کی قلت ہے اورڈائیلیسز میں استعمال ہونیوالی دواہیپارین لیوکی قلت اور مہنگی داموں فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے جس سے مریضوں کو شدید زہنی ازیت کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ وفاقی وزارت صحت کیجانب سے عوام لناس کو مافیا کے سپرد کرکے سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہبا زشریف سے اصلاح احوال اور متعلقہ اداروں کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
انسولین اور ڈائیلیسز کی دوا کی قلت،مہنگے داموں بلیک میں فروخت کا انکشاف
Dec 30, 2022