محکمہ خوراک کو مرحوم انسپکٹر کی پنشن، مراعات بیوہ کو ایک ہفتے میں ادا کرنے کا حکم


لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے لاہور رجسٹری میں محکمہ خوراک کو مرحوم فوڈ انسپکٹر کی پنشن اور مراعات بیوہ کو ایک ہفتے میں اداکرنے کا حکم دے دیا ہے۔  مرحوم فوڈ انسپکٹر ابراہیم کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ خوراک نے اپیل کنندہ فوڈ انسپکٹر کے ذمے 9 لاکھ روپے کی وصولی ڈالی ہے۔ پنجاب سروس ٹربیونل نے پینشن مراعات سے 9 لاکھ وصول کر کے محکمہ کو بقایا رقم ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے برعکس سال 2001ء میں ریٹائرڈ ہونے کے باوجود پینشن مراعات ادا نہیں کی گئیں۔ فوڈ انسپکٹر اکتوبر دو ہزار بائیس میں انتقال کر گئے ہیں۔ عدالتی حکم پر محکمہ خوراک اور اکاونٹنٹ جنرل آفس کے افسران عدالت پیش ہوئے، عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے  کہاکہ بائیس سال گزر گئے کسی کو پینشن اور مراعات کی ادائیگی کا خیال کیوں نہیں آیا؟ پیش ہونے والے افسروں نے عدالت کو تحریری یقین دہانی کرائی کی کہ پینشن اور مراعات فوری ریلیز کر دی جائیں گی، جس پر عدالت نے اپیل نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...