ہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت کی چوکی چندرائے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 18سالہ سیدہ مبین فاطمہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے وقت مقتولہ گھر میں اکیلی تھی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کئے اور نعش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت نہیں، لڑائی جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولہ کی نعش کے قریب اس کا موبائل فون بھی موجود تھا۔