گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیرو چک کا رہائشی علی شیر ساہیوال میں مقیم اپنے خانہ بدوش خاندان کی لڑکی وارثہ بی بی سے شادی کرنا چاہتاتھا مگر لڑکی کے ورثاء مخالف تھے ، گزشتہ دنوں علی شیر اپنی پسند کو بھگا کر گوجرانوالہ لے آیا ،جس پر لڑکی کے ورثاء شمشیر ،جاوید اور اکرم وغیرہ بھی پہنچ گئے جنہوں نے نوجوان کو چھریاں مارکرقتل کر دیا ،صدر پو لیس نے مقتول کی والدہ مختاراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے
گوجرانوالہ: لڑکی بھگا کر لانیوالے خانہ بدوش کو چھریاں مار کرقتل کردیا
Dec 30, 2022