لاہور(کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سبکدوش ہونے والے صدر عرفان اقبال شیخ نے فیڈریشن کا سالانہ اجلاس عام (اے جی ایم) آج طلب کر لیا۔ ایجنڈے کی کاپیاں تمام ممبران میں بھیج دی گئی ہیں۔یو بی جی کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا 31 دسمبر کو سبکدوش ہونے والی باڈی کی مدت کے پرامن اختتام کو یقینی بنا کر فیڈریشن کو مضبوط بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ یو بی جی قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اقتدار کے ایوانوں میں تاجروں اور کاروباری برادری کے حقیقی مقاصد کی وکالت کرتا رہے گا۔
سابق صدرایف پی سی سی آئی نے سالانہ اجلاس اے جی ایم آج طلب کرلیا
Dec 30, 2022