گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو یونیورسٹی کی طالبہ کے ورثاء نے درخواست دیکر موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے باہر ایزی لوڈ دکان کا مالک انکی بیٹی جو طالبہ ہے کو شادی کیلئے مجبور اور انکار پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ سائبر کرائم ونگ نے مظفر گڑھ سے ملزم امجد کو گرفتار کرکے موبائل فون سے طالبہ کی ایڈٹ شدہ تصاویر بر آمد کر لیں ۔