اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے پمس ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد آئی ٹین بم دھماکے میں زخمی پولیس جوان محمد حنیف کی عیادت کی اور زخمی پولیس اہلکار کی خیریت دریافت کی۔ جوان کو پھولوں کا گلدستہ اور چیک پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس اہلکار کو فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ڈیوٹی سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شہید عدیل حسین کے لئے فوری شہید پیکیج کی منظوری دی، ان کو تمغہ شجاعت بھی دیا جائے گا۔ زخمی جوانوں کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے۔ زخمی کانسٹیبل محمد حنیف سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آپ اور آپ کے ساتھیوں نے بہت بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔
رانا ثنائ
بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام،دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،راناثنا
Dec 30, 2022