بھارت کا اولمپکس 2036 کی میزبانی کیلئے بِڈ کرنے کا فیصلہ

Dec 30, 2022


لاہور(سپورٹس ڈیسک )اگلے سال بھارت کے شہر ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائیگا، اجلاس میں بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بِڈ کی پیشکش کریگا۔بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ یہ اولمپک بِڈ کیلئے بہترین وقت ہے۔ گجرات کے شہر احمدآباد کو میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا جائیگا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرسٹوفر ڈی کیپر نے کہاہے کہ بھارت سمیت دس ممالک اولمپکس2036 کی میزبانی کیلئے بِڈ کریں گے۔

مزیدخبریں