خواہش ہے میچ بچانے کے بجائے نتیجے کی طرف جائیں: ابرار احمد


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ خواہش ہے کراچی ٹیسٹ میں  میچ بچانے کے بجائے رزلٹ کی طرف جائیں۔ وکٹ پر آخری لمحات میں کچھ رف ایریاز ہیں، مجموعی طور پر وکٹ پر اتنا کچھ خاص ٹرن نہیں ملا۔ جب وکٹ پر کچھ نہیں مل رہا ہوتا ہے تو غصہ تو آتا ہے، ایسی وکٹ پر ایک جگہ پر بائولنگ کرتے ہوئے بیٹر کی غلطی کا انتظار کرنا ہوتا ہے، امید ہے کچھ پچز ایسی ملیں جہاں ہلکی پھلکی مدد بھی ملے۔ کوشش کریں گے کہ اچھی بیٹنگ کریں اور نیوزی لینڈ کو ہدف دیں۔ اپنی بائولنگ کی ورائٹیز کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن