ولیمسن پاکستان میں سب سے  طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کرکٹر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پاکستانی سر زمین پر سب سے طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے۔ ولیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں600 منٹ تک بیٹنگ کی، مارٹن کرو نے 1990 میں 552 منٹس تک بیٹنگ کی تھی۔یہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کی تیسری طویل اننگز ہے، بھارت کے راہول ڈریوڈ نے راولپنڈی میں 740 اور آسٹریلوی مارک ٹیلر نے پشاور میں 720 منٹس وکٹ پر قیام کیا تھا۔ ولیمسن 600 منٹ بیٹنگ کر کے طویل بیٹنگ کرنیوالے غیر ملکی ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن