شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے امیدوار و کنوینئر پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلائیں گے ہمارے قائدین بانی پاکستان کی روایات کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔ اور وہ دوسروں کو عزت دینا جانتے ہیں جبکہ عمران خان نے ہمیشہ منفی سیاست کی ہے اور اپنے مخالفین کو برے القابات سے پکارا ہے، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیااور پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا حالانکہ اس وقت امریکہ کے صدر کی طرف سے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی تھی مگر نوازشریف نے اسے مسترد کرتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کوترجیح دی۔
نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے: سید سجاد حسین
Dec 30, 2022