وفاقی حکومت قوم کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے :اعظم ریاض

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قوم کو ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے مہنگائی و بے روزگاری میں کمی کے جو وعدے کئے گئے ہیں اس پر عملدرآمدکا وقت آگیا ہے عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بناکر ہی ہم حقیقی تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں تحریک انصاف اداروںکو متنازعہ بنانے کی بجائے ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد کے فیصلے کرے ۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عمران خان واحد وزیراعظم نہیں جنہیں آئینی طریقے عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے جھوٹ،فراڈ، فریب کی سیاست تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک ہے اور قوم نے عمران خان اور تحریک انصاف کا ہر رو ز نیا یوٹرن دیکھ لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...