لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کے فروغ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کھیلی جائیگی، پہلا میچ 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، امریکی قونصل جنرل ولیم میکانولے کو ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ہوسٹن ہیری کینز کی ٹیم 27، 28 اور 29 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم امریکہ کے تین شہروں میں ہوسٹن ہری کینز کے خلاف میچز کھیلے گی۔ ولیم میکانولے نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے پاکستان آنے کے بعد وہ خود بھی کرکٹ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔سیریز سے پاکستان ‘ امریکہ دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔