لاہور(سپورٹس رپورٹر ) میلبورن کرکٹ کلب اور آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کرانے کیلئے کمر کس لی ہے۔میزبانی کیلئے باضابطہ طور کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔ ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو سٹیورٹ فوکس نے کہا کہ اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں مقابلہ ہوا، میچ میں 90293تماشائیوں نے سٹیڈیم آکر دیکھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان لگاتار تین ٹیسٹ میچ شاندار ہوں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا۔ بین الاقوامی ٹیموں کا مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا، امید ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کریگا ۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں بورڈ ز کا معاملہ ہے ۔
پاکستان ‘ بھارت کے درمیان آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کی بازگشت
Dec 30, 2022