یوکرائنی شہروں پر 69 میزائل فائر، لڑکی سمیت 3 افراد زخمی 


ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یوکرینی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلایا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل اور لاوروف نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرا نے یوکرین کے بحران سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت تمام فریقین کے درمیان تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔مزید برآں دونوں وزرا نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔روس نے یوکرائن کے کئی شہروں پر ایک ساتھ متعدد میزائل داغ دیئے۔ میزائل حملوں میں 14 سالہ لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی حکام کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کو روس یوکرائن کی جنگ کے آغاز سے اب تک کئے گئے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ روسی فورسز نے یوکرائن پر 69 میزائل داغے تھے جن میں سے 54 میزائلوں کو ائر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔ تاہم باقی میزائل کیف، خار کیف، اڈیسہ، لیو اور زیتومر میں گرے۔ 

سعودی وزیرخارجہ ملاقات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...