شام اور ترکی کے وزرائے دفاع، انٹیلی جنس سربراہان کی ماسکو میں ملاقات

Dec 30, 2022


دمشق(شِنہوا)ترکی اور شام کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان کی ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔ یہ شام میں 11 سالہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے حکام کے درمیان عوامی سطح پر ہونیوالی پہلی اعلانیہ ملاقات ہے۔شام کی وزارت دفاع کی جانب سے گزشتہ روز نصف شب کے بعد جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار اور ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن(ایم آئی ٹی)کے سربراہ حاقان فیدان کی ماسکو میں شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس اور شامی انیٹلی جنس کے سربراہ علی ماملوک سے ملاقات ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں ہونیوالی اس ملاقات میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی شرکت کی۔بیان میں اس ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں دہشت گردی سے لڑنے کی کوششوں، شام کی صورتحال اور مہاجرین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ تینوں وزرا نے شام اور خطے کی صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 انٹیلی جنس 

مزیدخبریں