چین میں آئبوپروفین اور پیراسیٹامول کی یومیہ پیداوار 20 کروڑ گولیوں سے تجاوز کرگئی


بیجنگ(شِنہوا)چین میں بخار اور درد کو کم کرنے والی آئبوپروفین اور پیراسیٹامول کی یومیہ پیداواری صلاحیت 20 کروڑ گولیوں سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ یومیہ پیداوار 19کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ایسے موقع پر جب ملک اپنی انسداد کووڈ-19 طبی سپلائی کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے،صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر وانگ جیانگ پھنگ نے  جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچوں کی جراثیم کش ادویات کی یومیہ زیادہ سے زیادہ پیداوار 11لاکھ 20ہزار بوتل تک پہنچ گئی ہے۔آئیبوپروفین اور پیراسیٹامول کی یومیہ پیداوار میں دسمبر کے اوائل کے مقابلے میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ ملک بھر میں پروڈیوسرز نے ادویات، ماسک، ویکسین اور دیگر اینٹی کوویڈ-19 طبی سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔ کوویڈ-19اینٹی جن ٹیسٹ کٹس کی یومیہ پیداواری صلاحیت دسمبر کے اوائل میں تقریبا 6کروڑ سے بڑھ کر11کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔وانگ نے کہا کہ طبی سامان کی کراس ریجن ٹرانسفر کو بھی مضبوط کیاگیا ہے۔  اور بدھ تک، مجموعی طور پر17کروڑ 40لاکھ  آئبوپروفین گولیاں اور 6کروڑ  پیراسیٹامول گولیاں پورے ملک کے اہم علاقوں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔
پیراسیٹامول

ای پیپر دی نیشن