چین کا 8 جنوری سے بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان


بیجنگ(شِنہوا)چین نے فضائی آپریشن بحال کرنے کے لیے 8 جنوری سے بین الاقوامی مسافر پروازوں پرعائد  کوویڈ-19 کی کچھ  پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔سول ایوی ایشن کے انتظامی ادارے کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق  8 جنوری سے، ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز دو طرفہ نقل و حمل کے معاہدوں کے مطابق طے شدہ مساف رپروازیں چلاسکیں گی، جس میں اب پروازوں کی تعداد کی حد لاگو نہیں ہوگی۔وبا کے حوالے سے زیادہ خطرے والے علاقوں سے آنے  والی پروازوں کی نشاندہی بھی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اندرون ملک پروازوں کے لیے مسافروں کی گنجائش کو 75 فیصد تک محدود کیا جائے گا۔چین بتدریج ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز سے بین الاقوامی چارٹر مسافر پروازوں کے لیے درخواستیں قبول کرنا دوبارہ شروع کر دے گا، اور 2023 کے موسم گرما اور خزاں میں وبا سے پہلے کے عمل اور ضروریات کو مکمل طور پر بحال کر دے گا۔بیرون ملک سے آںے والی پروازوں کے عملے اور متعلقہ ہوائی اڈے کے عملے کے لیے بندش کے اقدامات ، نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ اقدامات کو ختم کر دیا جائے گا اور پبلسٹی بڑھانے، رہنمائی کو بہتربنانے اور مسافروں کے لیے چہرے کے ماسک کے استعمال کی نگرانی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
پابندیاں ختم 

ای پیپر دی نیشن