نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کی غیر ملکی شہریتی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست مسترد

Dec 30, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کی غیر ملکی شہریت کی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست مستردکردی۔گذشتہ روز دراخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے کہاکہ ریکارڈ پر آنا چائیے ظاہر جعفر غیر ملکی شہریت رکھتا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ غیر ملکی شہری ہونا ریکارڈ پر آبھی جائے تو کیا فرق پڑے گا؟،اگر ظاہر جعفر امریکی شہری ہے تو کیا ہوا؟،کیا آپ امریکی شہری بتا کر کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں؟،کیا آپ چاہتے ہیں کوئی بھی باہر سے آئے بندہ مار کر چلا جائے؟،کیا آپ پاکستان کو ایسے لوگوں کی جنت بنانا چاہتے ہیں؟،پہلے بھی واضح کر چکے ہیں اس کیس میں یہاں کا لائ￿  آف لینڈ لاگو ہوگا،عدالت نیظاہر جعفر کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔واضع رہے کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیاتھا کہ فیصلہ محفوظ ہو چکا اب کوئی نئی درخواست نہیں سنی جا سکتی جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت کی۔
 درخواست مسترد

مزیدخبریں