حکومت پاکستان اسٹیل بحالی کے لئے کوشاں ہے‘ ڈاکٹر شاہدہ رحمانی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے پاکستان اسٹیل مل کا دورہ کیا اور اسٹیل مل بحالی کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کو پاکستان اسٹیل مل کے موجودہ بحران، اسٹیل مل کی بحالی کے لیے اقدام اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔سی ای او پاکستان اسٹیل مل ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کے اس وقت پاکستان اسٹیل مل میں 3293کا عملہ کام کر رہا ہے جن میں 97کے قریب افسران، 3افسر سیکیورٹی پے اور 589کے قریب سیکورٹی اہلکار اور دیگر شامل ہیں، جبکہ اب تک 5282لوگوں کو نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے۔میتنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رحمانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے اگر 20ارب کی درکار رقم 2009میں اسٹیل مل کی بحالی کے لئے مہیا کی جاتی تو شاید صورتحال کچھ مختلف ہوتی، انہوں نے پاکستان اسٹیل مل کی اضافی سیکیورٹی کے لیے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  19ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل 589سیکیورٹی اہلکار ناکافی ہیں اس لئے اسکی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے اور کہا کے حکومت پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں چائنا کی مختلف بڑی کمپنیوں نے رابطے اور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اور ہم پر امید ہیں کے اسٹیل مل جلد اپنی پروڈکشن شروع کریگی۔میٹنگ میں سی ای او پاکستان اسٹیل مل سمیت انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن