لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کے فروغ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی، پہلا میچ 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، امریکی قونصل جنرل ولیم میکانولے کو ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہوسٹن ہری کینز کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر خیام، ہوسٹن ہری کینز کے تنویر احمد اور امریکی قونصل جنرل ولیم میکا نولے نے شرکت کی۔سیریز کے پہلے مرحلے میں ہوسٹن ہیری کینز کی ٹیم 27، 28 اور 29 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز کھیلے گی، جوابی دورہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم امریکہ کے تین شہروں میں ہوسٹن ہری کینز کے خلاف میچز کھیلے گی۔ ولیم میکانولے نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے پاکستان آنے کے بعد وہ خود بھی کرکٹ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہری کینز کیدرمیان سیریز سیکرکٹ کے ساتھ پاک امریکا دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔