عدل کا نظام ہوتو جرائم خوبخود ختم ہوجائینگے ، ثروت اعجاز قادری 

Dec 30, 2022


اچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو شہری اپنی عدالتیں لگانا شروع کردینگے،کراچی میں ڈاکو راج کررہے ہیں کوئی ان کولگام دینے والا نہیں ہے ،عوام اپنی مال اور جان کے تحفظ کیلئے  کیا کریں ،پولیس انتظامیہ ڈاکوئوں کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائے،آلودگی میں کراچی دنیا کے ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا جو حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ،آلودگی کو کم کرنے کیلئے حکومت فوری طور پر ہر ممکن اقدامات کرئے ٹرانسپورٹ کا ایسا نظام متعارف کرایا جائے کہ شہری اپنی گاڑیوں کی بجائے ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کو ترجیع دیں ،سیاسی عدم استحکام اور معاشی منفی پالیسیوں کے باعث عوام پریشان ہیں ،عوام کو سہانے خواب دیکھانے اور جھوٹے وعدے کرنے والے عوام کی خدمت کی بجائے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں ،ملک معاشی نقصان پہنچانے والے والوں کا عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرام میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے ،عوام کی جانو مال کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،حکومت ملک میں فوری عدل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائے گی تو لاقانونیت کو پنپنے کا موقع ملے گا ،پائیدار قیام امن کیلئے مسلسل جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا ،پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان اورہمارے اسلاف واکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے ،ملک میں عدل کا نظام بہتر ہوگا تو جرائم خوبخود ختم ہوجائینگے ،انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کے فیصلے ہنگامی بنیادوں پر ہونگے تو معاشرے میں اس کے بہتر نتائج اخذ ہونگے ، دہشتگرد امن ،تعلیم ،معیشت اور انصاف کے دشمن ہیں ، دہشتگردی کو طاقت ،سیاست اور عوام کوبنیادی حقوق مہیا کرکے ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں