چونترہ کی پانچ یو سیزکے  معززین کی چیئرمین آئیسکو قمراسلام راجہ سے ملاقات 


کلرسیداں(نامہ نگار) تھانہ چونترہ کی پانچ یونین کونسلز کے معززین علاقہ کی چیئرمین آئیسکو انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات اور ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ملاقات میں ملک دبیراور چیئرمین ملک قیصر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری الطاف،سردار دلپزیر مندووال ،ملک ابرار،ملک کامران آف چہان،ملک شفیق اعوان اور دیگر درجنوں افراد نے آزاد گروپ کو خیرآباد کہہ کر قمراسلام راجہ کے ساتھ چلنے کااعلان کیا جبکہ ملک امجد سابق چیئرمین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن