قمبر علی خان(نامہ نگار ) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کیپٹن (ر) صدام حسین نے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر کی وگن پولیس نے اپنی حدود میں چار جواریوں کو چھاپہ مار کاررائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے جن میں عبدالجبار مغیری ، مصرت شاہ ، گلاب شاہ اور علی حسن تونیو شامل ہیں، جن کے قبضے سے پولیس نے داؤپر لگائے گئے ہزاروں روپے کی نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کرکے چاروں جواریوں کے خلاف جو ا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی قمبر صدام حسین نے میڈیا پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ ہم نے ضلع بھر کی پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر سماج دشمن عناصروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن میں جواکے وہ اڈے جو خفیہ یا سرعام چل رہے ہیں جن میں لاکھوں روپے کی جوا کھیل کر معاشرے میں خرابیاں پید کی جارہی ہیں جبکہ اس علاوہ منشیات کے اڈے جہاں شراب ، چرس ، ہیروئن اور افیون سمیت دیگر منشیات کا کاروبار چوری چھپے ہورہاہے جس سے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی طرف جارہی ہے اور ان سماج دشمن برائیوں سے معاشرہ تیزی کے ساتھ تنزلی اور انحطاط کا شکار ہے ہم کسی بھی صورت میں ان سماج دشمن کو معاف نہیں کریں گے۔
ایس ایس پی قمبر کا چھاپہ، 4جواری گرفتار، نقدی برآمد
Dec 30, 2022