مسافر کا کوچ کلینر پر مبینہ تشدد  ،ڈرائیور ،مسافروں کا  قومی شاہراہ پر احتجاج


ہالانی(نامہ نگار)کوچ کلینر پر مبینہ تشدد کیخلاف ڈرائیور، متاثرہ کلینر اور مسافروں کا قومی شاہراہ پر احتجاج، ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پرمعطل ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی عادل ایکسپریس کوچ کے ڈرائیور نے کلینر رمضان کھوکھر پر مورو کے رہائشی ایک مسافر کے تشدد کیخلاف جمالی پیٹرول پمپ مورو بائی پاس پر مسافر کوچ کو کھڑا کرکے ملزم کی گرفتاری کامطالبہ کیا ،انکا کہنا تھا کہ صدر سے مورو کیلئے سوار ہونے والے ایک مسافر نے ہوٹل پر کھانے کے مسئلے پر بحث کے بعد اپنی ساتھیوں کو بلا کر کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، ایس ایچ او مورو پولیس تھانہ عبد المنعیم لاڑک نے موقع پر پہنچ کر معلومات لیں اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرایا اور ٹریفک کی آمدورفت بحال کرائی۔

ای پیپر دی نیشن