اوستہ محمد (نامہ نگار) اوستہ محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات میں وارث دیناری (نوائے وقت)صدر منتخب ہوگئے۔ گورنر بلوچستان سمیت مختلف سیاسی سماجی قبائلی شخصیات نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات میں صدارت کے لئے دو امیدوار ریاض حسین لانگاہ حاجی محمد وارث دیناری کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں حاجی محمد وارث دیناری نے کامیابی حاصل کی۔ گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی میر حاجی غلام مصطفی خان رند سردار زادہ میر فیصل خان جمالی وڈیرہ ریاض حسین دیناری میر جمیل خان رند سابق میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ رجب خان رند سابق ایم پی اے گھنشام داس سردار محمد جان پندرانی حاجی علی اکبر جتک حاجی مولا داد دیناری سمیت مختلف سیاسی سماجی قبائلی شخصیات نے فون کرکے مبارک باد جبکہ کئی شخصیات نے پریس کلب پہنچ کر مبارک باد دی پھولوں کے ہار پہنائے۔