جھڈو+ڈگری(نامہ نگاران) جھڈو کی مختلف مساجد میں کچھ روز سے پانی کی ٹونٹیاں چوری ہونے کے واقعات ہورہے تھے۔گذشتہ روز شہریوں نے مدنی مسجد سے ٹونٹی چوری کرنے والے چور کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جسکا نام شہزاد لغاری بتایا جارہا ہے۔ ڈگری میں ٹاؤن کمیٹی کے کونسلر کی آسٹریلوی نسل کی گائے چوری.دو ملزمان گرفتار گائے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹاون کمیٹی ڈگری کے نومنتخب کونسلر آصف جٹ کے گھر کے باہر بندھی آسٹریلوی نسل کی گائے چور چوری کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گائے مالک کی اطلاع پر پولیس نے چوروں کا تعاقب کیا اور ڈگری کوٹ غلام محمد روڈ سے دو ملزمان کو مسروقہ گائے سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کرکے گائے مالک آصف جٹ کی مدعیت میں ڈگری تھانے میں دو ملزمان نادر علی. نثار احمد جونیجو اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔