ہمارا عزم ہیپاٹائٹس کا جلد خاتمہ ہے ، صوبائی وزیر صحت

Dec 30, 2022


مبر علی خان(نامہ نگار ) صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہاہے کہ سندھ حکومت اس جدوجہد میں مصروف ہے کہ صوبہ بھر میں زیادہ متاثرہ علاقوں میں امراض کے مقابلے میں منظم امیونائزیشن پروگرام اور جلد بہتر رزلٹ دینے والی پی سی آر مشین کا پروگرام شروع ہوسکے ،اس حوالے سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض کی روک تھام میں تحقیق کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قمبر میں یرقان کے مریضوں کی جلد اور فور ی ٹیسٹ کرنے والی جدید نصب پی سی آرمشین کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی،صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے کہاکہ سندھ حکومت ہیپاٹائٹس کی بیماری کی اسکریننگ ٹیسٹ مفت میں کرانے کے انتظام کررہی ہے ،اس وقت ضلع قمبر شہدادکوٹ میں یرقا ن کے مریض زیادہ آنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قمبر میں اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کی سہولت مفت فراہم کی گئی ہے اس اسکریننگ مشین کے نصب ہونے سے 2  لاکھ 80  ہزار مریضوں کی اسکریننگ ٹیسٹ کی جاسکتی ہے ،اس کے علاوہ سندھ بھر کے اندر یرقان کے مرض کی روک تھام کیلئے کوششیں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں ہمارا عزم ہیپاٹائٹس کا جلد خاتمہ ہے ،انہوںنے کہاکہ پی سی آر مشین کی مدد سے یرقال کے مریضوں کی مفت ٹیسٹ کرکے پازیٹو مریضوں کے مفت علاج کے بندوبست کئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی بیماری کی جلد ٹیسٹ کرنے والی پی سی آر مشین کی کامیابی کے بعد سندھ بھر کے دیگر اضلاع میں بھی یہ پروگرام کامیابی سے شروع کیا جائے گا ہم نے بارہ سال سے زائد عرصے کے بعد قمبر ضلعی اسپتال میں عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے ایک جدید لیبارٹری کا افتتاح کیا ہے تاکہ عوام اس سہولت سے مستفید ہوسکیں جبکہ اس کے علاوہ محکمہ صحت ہیپاٹائٹس ، ڈینگی ، ،ملیریا اورگیسٹرو سمیت دیگر امراض کی روکتھام کیلئے بھی ضروری اقدامات کررہاہے انہوںنے مزید کہاکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال قمبر میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع قمبر شہدادکوٹ سلیم اللہ اوڈھو ، ڈی ایچ او قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار تونیو ، ایم ایس قمبر ڈاکٹر سعید احمد تونیو، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے ہمراہ تھے۔   

مزیدخبریں