اٹک (نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی نے ڈی پی او اٹک فضل حامد کے ہمراہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع اٹک تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ،تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور ایچ آئی یو انچارجزنے شرکت کی۔آر پی او راولپنڈی نے ضلع بھر میں درج شدہ تمام قتل ،ڈکیتی ،اغوا، چوری ،ر یپ اور دیگر مقدمات میں اٹک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اٹک پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔قتل ،ڈکیتی ،چوری ،ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں کرائم سین یونٹ اور جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔آر پی او راولپنڈی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گینگز کی گرفتاری اٹک پولیس کے افسران کو سراہتے ہوئے مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائی جاری رکھی جائے کیونکہ اس عمل سے بہت ہی انسانی جانوں کا ضیاع ہو تا ہے۔پولیس افسران کو اپنے جوانوں پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او راولپنڈی نے افسران کو واضع کیا کہ اگر کوئی افسر یا جوان کسی بھی غیر قانونی حرکت میں ملوث پایا جائے گا تو اس جوان یا افسر کے ساتھ ساتھ اسکے انچارج کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا۔محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی افسر کو محکمے میں ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے کسی افسر یا ملازم کو نہیں کیا جائے گا
Dec 30, 2022