خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی وائس پریزیڈنٹ رانا وقار نثار نے سید گروپ کے رہنما سید عابد امام سے ملاقات کی اور مقامی وعلاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ سید گروپ کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں اپنے سیاسی مستقبل کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں لیکن پورے حلقے میں عوام پوری طرح متحد ہو کر سید گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔