کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پریشر ہارن، فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاسسز کی خرید و فروخت پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ گاڑیوں میں لگائے جانے والے ہوٹر، سائرن، بار لائٹس کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 30دسمبر سے یکم مارچ تک کیلئے ہوگا۔ کمشنر کراچی اقبال میمن نے دفعہ 144کے تحت پابندی لگائی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے سیاہ شیشے، ہوٹر‘ سائرن، ریوالونگ لائٹس کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اور سسٹنٹ کمشنر کو پابندی پر عملدرآمد کروانے اور خلاف ورزی پر فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فینسی نمبر پلیٹس