اوتھل(این این آئی) لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل، بیلہ، لاکھڑا میں حالیہ سیلاب کو پانچ ماہ سے بھی زائد عرصہ بیت گیا ،جس میں ہزاروں گھر زمین بوس ہوگئے اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، متعدد انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی،پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ سروے بھی مکمل، رپورٹ وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو پیش کردی گئی لیکن اب تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرنو کے لئے کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔صوبائی حکومتوں کے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دینے کے دعوے دھرے رہ گئے۔شدید مہنگائی میں متاثرین کیلئے دو دقت کی روٹی کا حصول مشکل بن چکا ہے۔متاثرہ علاقوں کے سیلاب متاثرین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور آرمی چیف و افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیلاب زرگان کے گھر بنانے کے لئے فوری امداد کا اعلان کرے۔
تاکہ متاثرین اس شدید سردی میں اپنے بچوں کو بچا کر سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔
سیلاب متاثرین