بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کی ایک کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا۔نریندر مودی نے کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
Dec 30, 2022 | 19:58