اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) جمعہ کو سینٹ کا اجلاس پینل آف چیئر روبینہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو اسلام آباد بلوچ احتجاج دھرنے پر بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے ۔ سینٹر طاہر بزنجو، سینٹر مشتاق احمد نے چیئرمین سینٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی جس پر صدر نشین سینیٹر روبینہ خالد نے گنتی کرانے کی ہدایت کی۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر صدر نشین نے اجلاس کی کارروائی پیر کی سہ پہر اڑھائی بجے تک ملتوی کر دی۔