اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب ہوئی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ، سابق صدر آصف علی زرداری اور اہم سیاسی قیادت موجود تھی ،تقریب میں نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی ،محمود خان اچکزئی، مولانا عبالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی، مولانا عبالواسع ،آفتاب احمد شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، مولانا فضل الرحمان خلیل ، سپیکر قومی سمبلی راجا پرویز اشرف ،سینٹ کی مجلس قائمہ خزانہ کے چئیر مین سلیم مانڈوی والا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ سمیت دیگر رہنماء ہوئے ،سیاسی راہنماوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل کر علیک سلیک کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔
فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد کی دعوت ولیمہ وزیراعظم ، زرداری ، محسن نقوی ودیگر کی شرکت
Dec 30, 2023