اسلام آباد(وقائع نگار)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوناتھا لیکن فاضل عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت3 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔واضع رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی کاروائی پر 11 جنوری تک کا حکم امتناع دے رکھاہے۔قبل ازیں جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل انتطامیہ بہنوں اور وکلا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی،شاہ محمود قریشی کے وکلا اور فیملی جیل میں جاچکے ہیں، ابھی تک جج بھی جیل نہیں پہنچے۔