وفاقی  انتظامیہ نے سال نو کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سال نو کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے حکومتی اعلان پر اسلام اباد کی انتظامیہ نے نئے سال کے حوالے سے ہونے والی تمام تقریبات کے جاری کردہ این او سیز منسوخ کردیے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کی ہدایت پر اجازت نامے منسوخ کیے گئے جس کے بعد تقریبات کی منسوخی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن