بھارت سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست  ملی‘ مطالبے پر عمل کا کوئی ارادہ نہیں: پاکستان

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں ایک  بے بنیاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان ایسے کسی بھی مطالبے پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن