فیض آباد دھرنا کیس، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید آئندہ ہفتے دوبارہ طلب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنا کیس میں فیض حمید کی طلبی دوسری بار ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نیا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔ جنرل (ر) فیض حمید آئندہ ہفتے کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ فیض حمید سابق سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی معاونت کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...