لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں کوکرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر سپیشل ہارڈ کور ٹریننگ کاآغازکر دیا گیا۔چند روزقبل ہونے والے ایم اویو کی روسے ڈولفن وپی آریو کے اہلکاروں کو 1122کی طرف سے ریسکیو کی بنیادی تربیت کی فراہمی ان کی استعدادِکار میں اضافے کاباعث بنے گی۔سید علی ناصر رضوی نے ایس پی ڈولفن ذوہیب نصراللہ رانجھا کو جوانوں کی تربیت کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈولفن سکواڈ ،پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں کی سپیشل ہارڈ کور ٹریننگ کاآغاز
Dec 30, 2023