شہر لاہور بیڈ گورننس کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ،  ضیاالدین انصاری  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بیڈ گورننس ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں۔شہر لاہور بیڈ گورننس کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے۔ 2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں پینے کا صاف پانی شہریوں کیلئے سنگین بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔ شہری علاقوں میں بوسیدہ سیوریج، ٹوٹی گلیاں، سٹرکیں اور ابترصفائی و ستھرائی کی صورتحال ہے۔اہل لاہور ان سنگین بنیاد ی مسائل کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ میڈل کلاس گھرانوں کے لوگ پانی خرید کر اور عام آدمی سیوریج ملا آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہری علاقوں میں سالوں سے بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ سابقہ منتخب نمائندگان کی نااہلی اور انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اندور ن شہر پی پی 147 کے علاقوں میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران میڈیا کو شہریوں کے بنیادی مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن